MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی ٹی پی کا امارت اسلامیہ افغانستان سے کوئی تعلق نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

0 646

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل (ویب ڈیسک) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک طالبان پاکستان کے امارت اسلامیہ افغانستان سے وابستگی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنظیم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ نہ تو تحریک طالبان پاکستان کا افغانستان کی طالبان حکومت سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہمارے مقاصد یکساں ہیں۔

- Advertisement -

ذبیح اللہ مجاہد کا افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہم دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔

ان کے لیے سب سے اہم بات ملک دشمنوں کے خطے اور پاکستان میں مداخلت سے روکنا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ خطے اور پاکستان کی بہتری کے لیے ٹی پی پی کے مطالبات پر غور کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.