MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کچھی کینال کے فیز ون کا کام آخری مراحل میں ہے،حاجی محمد خان لہڑی

3 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیرآباد(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حاجی عبدالفتح بھنگر کے ہمراہ کچھی کینال کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی چیف انجینئر کینال روڈز قاضی عبدالرزاق ارسا کے بلوچستان سے ممبر عبدالحمید مینگل۔ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل اظہر کھوسہ احمد نواز جتک حاجی احمد سلطان لہڑی خرم فتح بھنگر حاجی اسرار بھنگر غلام لہڑی غلام رسول سولنگی اور علی بخش جمالی بھی موجود تھے

- Advertisement -

صوبائی وزرا نے آر ڈی 1190 سے آر ڈی 10 13 تک کچھی کینال کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر عرفان اللہ مروت چیف انجینئر کچھی کینال سید اختر علی شاہ اور محمد ساجد عباسی نے انہیں مختلف مقامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھی کینال کے فیز ون کا کام آخری مراحل میں ہے اور یہ تعمیراتی کام ان ماشاء للہ 2023 میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا فییز ون میں 300 سے زائد کلومیٹر طویل تعمیراتی کام جاری ہے

ہمیں پروجیکٹ کی تکمیل میں فنڈز کی فراہمی کے متعلق سخت مشکلات درپیش ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ کچھی کینال کا یہ منصوبہ نصیرآباد ڈویژن کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا سات لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی اور نصیرآباد ڈویژن کی اراضی سے حاصل ہونے والے مختلف زرعی اجناس صوبے اور ملک کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے میں سود مند ثابت ہوں گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.