میانوالی(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور وزیرستان سمیت سب لوگوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، لیکن کرپشن میں ملوث لوگوں سے مفاہمت نہیں ہوگی۔میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے کارکنوں کا خاص طور پر مشکورہوں، اگر آج میں وزیراعظم ہوں تو یہاں کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں، جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو یہاں کے کارکنو ں نے ساتھ دیا، حکومت کے 5 سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی۔
- Advertisement -
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقے پیچھے رہ گئے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ملک میں مہنگائی ہے اس کا ادراک ہے، لیکن یہ بھی بتاو¿ں کہ پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے، مسئلہ یہ ہے کہ چند مہینوں میں پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے کوئلے، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی بڑھانا پڑیں،
لیکن 2 سے 4 ماہ میں عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کمی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ 20 لاکھ خاندانوں کے لئے کامیاب پاکستان اسکیم بنائی ہے، جس کے ذریعے ان خاندانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت دیں گے، ان لوگوں کو پیسے دیں گے تاکہ یہ چیزیں انہیں کم قیمت پر ملیں، ان خاندانوں کے لئے 5 لاکھ روپے بلاسود قرض کی اسکیم تیار کی ہے، کسانوں کے لئے دیہاتوں میں بلاسود قرضے دیں گے، ہرخاندان کو 27 لاکھ روپے گھر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے