MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہورہاہے ،اختر جان مینگل

0 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بجائے حکومت کی حمایت یا پھر حکومت گرانے ونئی حکومت لانے سے متعلق کانفرنس ہوتی تو یہاں کیمروں کیلئے جگہ کم پڑ جاتی ،پاکستان میں سب سے مظلوم آئین ہے جنہیں ہر کوئی پاﺅں تلے روند کر چلاجاتاہے ،بلوچستان کے لوگوں پر سازش کے تحت تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ،

- Advertisement -

لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر ہورہاہے ،سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان محروم ہونے کی بات پر ہمارے خلاف اخبارات میں مقالے شائع کئے گئے آج ہزاروں خواتین ومرد کے سڑکوں پر آنے سے ہمارے موقف کی تائید ہوگئی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے مجھے اور باقی دوستوں کو بھی ٹیلی فون آتے رہے ہیں

کہ آج کے دن کے مناسبت سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے بھی نام لیے جائے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے میں تقریر شروع کروں تو اس میں دن ہفتے اور مہینے لگے گے ہمارے بلوچستان کے لوگوں ہمیشہ یہ گلہ رہتا ہے کہ آپ بلوچستان میں بیٹھے کر لاپتہ افراد کی بات کرتے ہیں لاہور اور اسلام آباد اس حوالے سے بات نہیں کرتے شائد میرے الفاظ میں تلخی ضرور ہوگی یہ جو آگ لگی ہوئی ہے جس سے جسم کا ہر پہلو جھلا ہواہے ہم یہ توقع کررہے تھے آج اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اتنے لوگ ہوتے کہ مجھے اپنے کارکن حال سے باہر بٹھانے پڑتے معذرت کے ساتھ میڈیا جس کا رول ہر اول دستے کا ہوتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.