MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

1 424

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی آئی عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے 9750 پیرس سے اسلام آباد آرہی تھی کہ طیارے میں سوار خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر کپتان نے بلغاریہ کی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد طیارے نے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ

- Advertisement -

طیارے کی خاتون مسافر اقبال بانو دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش گئی تھیں، خاتون مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پشاور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر نے فضائی عملے پر حملہ کر دیا جس کو ڈی پورٹ کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.