بلوچستان کی ترقی کے لئے نادر گل بڑیچ کی کوششیں قابل تقلید ہے: طارق خان ترین
کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ(پی پی اے ایف) کے چیف آپریٹنگ افیسر نادر گل بڑیچ سے تحریک جوانان پاکستان بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات طارق خان ترین کی قیادت میں صوبائی آرگنائزر ملک صدیق اللہ کاسی اور بلوچستان نیوز نیٹ ورک کے بانی عبدالوکیل نے ملاقات کی‘ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ بارشوں‘سیلاب اور تباہ کاریوں سے متعلق سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی‘ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نادر گل بڑیچ نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں غریب اور متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر فورم پر ان کے ساتھ ہیں اور متاثرین کیلئے ہرفورم پر جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جس کے ازالے کیلئے پی پی اے ایف تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کی بحالی کیلئے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بھی رابطے میں ہے‘ تحریک جوانان بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات طارق خان ترین نے کہا کہ بلوچستان کے لئے آپ کی آواز ہر فورم پر اٹھانا اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اٹھارہ ہزار تباہ شدہ گھروں اور املاک کے ساتھ180کے قریب انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جو کہ دکھ و افسوس کا مقام ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین وفاقی و صوبائی حکومتوں کے امداد کے منتظر ہے اور بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں پی پی اے ایف کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور امید رکھتے ہیں کہ پی پی اے ایف متاثرین کی بحالی کیلئے مزید تمام وسائل بروئے کا رلائیں گے اور بلوچستان کے متاثرہ عوام کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑینگے۔
[…] پشین کے لئے تعمیری وژن کی اشد ضرورت ہے: طارق خان ترین (پ ر) پشین (مسائل نیوز) ضلع پشین تاریخی, تعلیمی اور آبادی […]
[…] سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ تحریک جوانان پاکستان طارق خان ترین نے اپنے پریس ریلیز میں کہتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا […]