MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زحل کے چاند پر حیات کی تلاش کے لیے ناسا کا روبوٹ سانپ تیار

ناسا کےماہرین نے 200 پونڈ وزنی اور 16 فٹ طویل سانپ روبوٹ بنایا ہے جو زحل کے چاند اینسلیڈس پر حیات سے متعلق اہم دریافت کرسکتا ہے

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیساڈیناکیلیفورنیا (ویب ڈیسک) سیارہ زحل کے چاند اینسلیڈس کی زیرِ سطح پانیوں میں ایسے عناصر دریافت ہوئے ہیں جو حیات کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اب اس کی مزید تسخیر کے لیے ناسا کے ماہرین نے سانپ کی طرح رینگنے والے روبوٹ بنائے ہیں۔
زحل کے 83 چاندوں میں سے اینسلیڈس سے پہلے حیات کے لیے اہم عناصر پہلے ہی مل چکے ہیں۔ اس کی برفیلی پرت کے نیچے ایک وسیع سمندر ہے جس میں حیات کے اہم عناصر یا سالمات موجود ہوسکتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناسا نے اس کی مزید تسخیر کےلیے 16 فٹ لمبا روبوٹک سانپ بنایا ہے۔
اس سانپ کو ’ایکزبائیلوجی ایکسٹینٹ لائف سرویئر (ای ای ایل ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ای ای ایل ایس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور اس کا کل وزن 200 پونڈ کے لگ بھگ ہے۔ اسے چاند کی سطح اور دراڑوں کے ساتھ ساتھ نیچے موجود مائع بھرے سمندر میں اترنے کے لیےبنایا گیا ہے۔ اس کے ڈیزائن میں بہت سارے ٹکڑے (یونٹس) لگائے گئے ہیں۔ انہیں روٹیٹنگ پروپلشن یونٹس کہا جاتا ہے۔ اس طرح وہ خشکی اور پانی دونوں جگہ آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.