کارکنوں کا قتل عوامی حمایت کو کمزور نہیں کرسکتا، بی این پی
کوئٹہ (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بی این پی جعفرآباد سے بلدیاتی انتخابات کے امیدوار ندیم احمد بادینی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ ایک بارپھر بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ظلم وستم قتل وغارت گیری کا نشانہ بنایا جارہاہے تاکہ پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت تائید وحمایت کو کمزور کرایا جاسکے ایسے ہتھکنڈوں سے کسی بھی صورت میں مرعوب نہیں ہوں گے اس سے پہلے بھی پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں کے امریت کے ادوار سے لیکر آج تک تمام مظالم سماجی ناانصافیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے حق اور سچائی کی خاطر سماجی انصاف کے حصول اور بلوچ قومی حقوق بلوچستان کے جملہ مسائل کی خاطر ہر سطح پر آواز بلند کرتے ہوئے عامر وظالم قوتوں کے سامنے سرخم تسلیم کرنے سے انکار کیا بیان میں کہا گیا کہ ہم غیر جمہوری قوتوں اوران کے گماشتوں پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ایسے سازشوں خوف وہراس دھونس دھمکیوں قتل وغارت گیری وغیر انسانی حرکات سے ہرگز بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ہردل عزیز قومی جماعت کے نظریاتی اور فکری سوچ سے لیس کارکنوں کو مرعوب نہیں کرسکے گے کہ وہ قومی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار ہوکر یا راہ فرار اختیار کرکے ان کے بلوچ دشمن منصوبوں کو کامیاب ہوسکے دو دن پہلے کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کے بھائی کے واقعہ کے بعد فرید آباد میں بی این پی کے بلدیاتی امیدوار کو قتل کرنا واضح کرتاہے کہ بلوچ قومی حقوق اور سوال کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو نشانہ بنایاجارہاہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں بی این پی پہلے بھی قربانیاں دے چکی ہیں اور آئندہ بھی دیتی رہے گی لیکن اس طرح کے واقعات پر بی این پی خاموش نہیں رہے گی بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ فریدآباد سے پارٹی کے نامزد بلدیاتی امیدوار برائے جنرل کونسلر کے شہید ندیم احمد بادینی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچایا جائے اپنے پارٹی کارکنوں کے قاتلوںکے عدم گرفتاری پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور نہ ہی ہمارے کارکن بے وارث ہیں کہ کوئی انہیں بلاجواز ٹارگٹ کلنگ قتل وغارت گیری کا نشانہ بناکر پارٹی خاموشی اختیار کریںدریں اثناءبی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدرکوئٹہ غلام نبی مری نے فرید آباد میں رونما ہونے والے واقعے میں پارٹی کے جنرل کونسل کے امیدوار ندیم احمد بادینی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی کیلئے شہید رہنماءکی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی اور کہا کہ ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔
- Advertisement -