MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجگور، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پنجگور (مسائل نیوز) پنجگور کے علاقے سوردو میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے خاتون زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران اندھی گولی لگنے سے ایک خاتون مسمات س بنت مختار کے بائیں پہلو میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئ جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے پنجگور پریس کلب پیج نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کی اپیل کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی تھی کہ شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر کے عمل درآمد کیا جائے تاہم پنجگور میں اسلحہ کی نمائش عام ھے اور شادی کی تقریبات میں اندھا دھند فائرنگ کی جاتی ہے چونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر لوگ گھروں کے صحن میں سوئے ہوتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں بلکہ اکثر اندھی گولیوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.