امرکا نے عمران خان کے الزامات کو پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا
واشنگٹن (مسائل نیوز) سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے شیئرز کی قیمت بڑھ کر 46.20 ریال فی شیئر ہوگئی جس کے بعد یہ مالی اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ امرکا نے عمران خان کے الزامات کو پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ- تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان الزامات کو پاکستان سے تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سےکسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیر خا رجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے گزشتہ ہفتے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی و پاکستانی وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔