MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان نے ریفرنسز کو خلاف آئین اور ناقابل سماعت قرار دے دیا

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پی ٹی آئی کےمنحرف ارکان نے ریفرنسز کو خلاف آئین اور ناقابل سماعت قرار دے دیا- ہمارے خلاف ریفرنسز آرٹیکل 63 اے پر پورا نہیں اترتے، اس لیے الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے، منحرف اراکین- تفصیلات کے مطابقپی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنے خلاف آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے ریفرنسز کو خلاف قانون و آئین اور ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنسز پر منحرف ارکان کے جوابات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔ منحرف ارکان نے اپنے جواب میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے، کیوں کہ یہ خلاف آئین اور نا قابل سماعت ہیں۔

- Advertisement -

جوابات میں عائشہ گلالئی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، منحرف ارکان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنسز آرٹیکل 63 اے پر پورا نہیں اترتے، اس لیے الیکشن کمیشن ریفرنسز کو خارج کرے۔

جوابات میں منحرف ارکان نے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے الیکشن سے متعلق تحریری ہدایات انھیں نہیں ملیں، شو کاز نوٹس میں ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کیا گیا۔ منحرف ارکان کا مؤقف ہے کہ 63 اے کی خلاف ورزی سے متعلق انھیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، پارٹی سربراہ نے ذاتی خواہشات کے لیے پرویز الہٰی کو نامزد کیا، جب کہ ماضی میں عمران خان نے پرویز الہٰی کو ڈاکو قرار دیا تھا۔ ارکان کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے، یہ ریفرنسز ایسے شخص نے ارسال کیے جس کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ واضح رہے کہ ایم پی اے ملک اسد علی کی طرف سے ایڈووکیٹ خالد اسحاق نے جواب دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.