سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم ہونا افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی پی ایل انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی حکومت اور پی پی ایل انتظامیہ کے مابین طے معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
اسکالرشپ، سوئی ٹاؤن کی طوطا کالونی، عدل خان اور پھونگ کالونی میں گیس کی عدم فراہمی اور ملازمتوں میں سست روی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہار برہمی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی سے نکلنے والی گیس سے سوئی ٹاؤن کے باسی محروم ہونا افسوسناک ہے
آج بھی سوئی کی خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں
پی پی ایل معاہدے کے باوجود وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا تشویشناک ہے
- Advertisement -
اسکالرشپس، سن کوٹہ اور مقامی بھرتیوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے
ویل چوکیدار کی پوسٹوں پر مقامی افراد کی بھرتی میں حیل و حجت نا قابل قبول ہے
جب تک معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوگا، نئے معاہدے نہیں ہوں گے،
عوام کا مفاد سب سے مقدم، وسائل پر پہلا حق مقامی آبادی کا ہے
سن کوٹہ کے تحت خالی آسامیوں پر فوری مقامی بھرتی کی جائے
مقررہ ٹائم لائن میں عملی پیش رفت نہ ہوئی تو دیگر آپشنز زیر غور لائیں گےپی پی ایل حکام کی جانب سے گیس فراہمی کا 80 فیصد کام مکمل ہونے کا عندیہ
تمام زیر التواء امور کو جلد از جلد نمٹا کر عوامی مسائل و مشکلات کا ادراک کیا جائے گا، پی پی انتظامیہ کی اجلاس میں یقین دہانی