پولیس اور لیویز فورس نے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع میں اہم کرداراداکیاہے،سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع میں اہم کرداراداکیاہے لیکن تنخواہوں میں اضافے کے اعلان میں لیویز اور پولیس کو محروم کرنا سراسرا زیادتی ہے ،لیویز اور پولیس کو صوبے کے زورآور لوگوں کاآلہ کار بنانے اور بلوچستان کو دیگر مسلح فورسز کا محتاج رکھنا پولیس ولیویز کے علاوہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔
- Advertisement -
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران 7فروری کو ہمارے مسلح افواج اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے جو مہنگائی کی طوفان کو مندنظر رکھتے ہوئے اچھا اقدام ہے لیکن افسوسناک اور قابل دکھ آمر ہے کہ بلوچستان کی پولیس اور لیویز فورس جو صوبے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں بلوچستان کے دشوار راستوں میں راتیں کاٹ کر اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے
کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر سخت سرد یخ بستہ شہروں میں پولیس کے جوان جان لیوا سردی میں ملک اور سماج دشمن عناصر کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں پولیس اور لیویز فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان نہ ہونے سے ایک طرف مایوسی کا سماں پیدا ہوا ہے اور دوسری طرف امتیازی سلوک کا عنصر واضح ہے اگر پولیس اور لیویز فورس صوبائی فورس گردانے جاتے ہیں تو وزیراعظم اعلان کرکے پولیس اور لیویز فورس کی تنخواہوں میں اضافے کی ہرقسم کا اعلان کرسکتے تھے کہ وزیراعلی بلوچستان کو اضافی رقم مرکزی حکومت ادا کرے گی