MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے والے پاکستانی طیاروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ! سوڈان سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاہدہ

0 37

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان اور سوڈان کے درمیان ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کا ایک بڑا دفاعی معاہدہ آخری مراحل میں ہے جس کی کل مالیت تقریباً 1.5 ارب امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ سوڈان کی فوج کو ملک میں جاری داخلی تنازع میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دفاعی پیکج میں 10 قراقرم‑8 لائٹ اٹیک طیارے، 200 سے زائد ڈرونز، جن میں اسکاؤٹ اور کامیکا زیڈ اور جدید فضائی دفاعی نظام شامل ہے۔

ایک سابق پاکستانی ائیر مارشل کے مطابق اس پیکج میں سپر مشاق تربیتی طیارے بھی شامل کیے جائیں گے اور ممکنہ طور پر جے ایف‑17 تھنڈر لڑاکا طیارے بھی فراہم کیے جا سکتے ہیں تاہم ان طیاروں کی تعداد اور ترسیل کے شیڈول کی تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی فوج یا وزارت دفاع نے اس معاہدے پر ابھی تک کسی باضابطہ تبصرے سے گریز کیا ہے اور نہ ہی سوڈان کی فوج نے میڈیا کو کوئی موقف جاری کیا ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان میں فوج اور نیم فوجی فورسز ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دو سال سے زائد عرصے سے لڑائی جاری ہے جس نے انسانی بحران کو بڑھا دیا ہے اور علاقائی سکیورٹی کے حالات کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فراہم کیا جانے والا فوجی سازوسامان، خصوصاً ڈرون اور لڑاکا طیارے، سوڈان کی فوج کو فضائی برتری حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جس سے ابتدائی مراحل میں تنازع پر زیادہ کنٹرول ممکن ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اس سودے کی مالی معاونت کے ذرائع پوری طرح واضح نہیں ہیں تاہم بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خلیجی ممالک، خاص طور پر سعودی عرب، ثالثی یا مالی معاونت میں کردار ادا کر سکتے ہیں مگر اس حوالے سے کوئی حتمی معلومات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.