MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت نے مسلمان لڑکے سے کورٹ میرج کر لی

1 592

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں اور اطلاع دی کہ راکھی ساونت نے اپنے بوائے فرینڈ علی درانی سے شادی کرلی ہے۔حال ہی میں بگ باس مراٹھی کھیل کر آنے والی راکھی نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے روتے ہوئے مداحوں سے والدہ کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔راکھی ساونت نے کہا تھا کہ ان کی ماں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، ان میں برین ٹیومر کے ساتھ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ راکھی نے علی درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کیساتھ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.