MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجرنگی بھائی جان کی منی نے اپنا ایوارڈسلمان خان کے نام کردیا

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نے اپنا ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔

- Advertisement -

ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئے اپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کے نام کردیا۔ انہوں نے فلم کے ڈائرکٹرکبیر خان سمیت فلم کی ٹیم کے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا۔

ہرشالی ملہوترہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ملنا ان کے لئے اعزاز ہے۔2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی۔بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان کا مرکزی کردارادا کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بالی ووڈ کےسپر سٹار سلمان خان نے اپنی فلم ” بجرنگی بھائی جان 2 ” میں اداکارہ کرینہ کپور کی جگہ اداکار پوجا ہیگڑے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.