MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طالبان وفد کا دورہ تہران‘ وزیر خارجہ سے ملاقات‘ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران(ویب ڈیسک)طالبان وفد کا دورہ تہران، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان سے ملاقات، مختلف موضوعات پر ہوا تبادلہ خیال ہے۔ تہران کے دورے پر آئے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ اور انکے ہمراہ وفد نے گزشتہ شام ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ارنا نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ ایران نے ایران اور افغانستان کے عوام کے مابین رشتوں کو قرابتداری سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے باغیرت عوام یہ ثابت کر چکے ہیں کہ کوئی بھی بیگانہ طاقت افغانستان پر اپنا تسلط قائم کر کے وہاں حکومت نہیں کر سکتی۔

- Advertisement -

حسین امیر عبد اللہیان نے جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے تعلق سے طالبان قیادت کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سلسلے میں مسلمہ معیارات کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے افغانستان کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود تو اس امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا ہی، ساتھ میں افغان عوام کی مدد اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے علاقائی گنجائشوں سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔

وزیر خارجہ ایران نے اسی طرح امریکہ میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کے آزاد ہونے پر زور دیا اور کہا کہ افغان عوام کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے لازمی ہے وہ اثاثے اس ملک کے اختیار میں دے دئے جائیں۔اس موقع پر طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی گزشتہ چار دہائیوں میں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے اشتراکات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور طالبان حکومت اس بات پر زور دیتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.