سونے کی قیمتوں میں کمی مگر کب تک؟ جانیں بدھ 10 دسمبر کی صبح فی تولہ سونا کتنے کا ہے
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 10 دسمبر 2025 کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 102 روپے کی سطح پر ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے نرخ کا اعلان کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط ایک تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 378,825 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
- Advertisement -
صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونے 347,268 روپے خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں آج 1 تولہ 24 قیراط چاندی 6,102 روپے جبکہ 24 قیراط کی حامل 10 گرام چاندی5,231 روپے کی مستحکم ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کی کمی سے 4,195 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 58.30 ڈالر پر مستحکم ہے۔