چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے
لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ محسن ہیں،ہم احسان فراموش نہیں۔عمران خان کے ساتھ دیر پا چلنے کے خواہاں ہیں،مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کا رابطہ بحال ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الٰہی سے وی لاگرز نے وزیر اعلٰی ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور حسین الٰہی مجھ سے مشاورت کر ے فیصلے کرتے،شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ رہے۔چوہدری شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جب عمران خان سے ملاقات کے لیے گیا تھا،عمران خان جو کہیں گے وہ ہوگا،یہ اٹل ہیں ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔
انکا کہنا تھا کہ الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان احسان فراموش نہیں۔
- Advertisement -
پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا،سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔سابق آرمی چیف اور عمران خان میں تناؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش ضرور کی تھی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ملاقات کی۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن والے خوفزدہ ہیں کہ عمران خان اب کیا کرنے والے ہیں،اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے۔
اسمبلیوں سے استعفٰی دئیے تو اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں،ہر موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے،وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں پھر اس کا ساتھ نبھاتے ہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہیں،جب چاہیں واپس لے لیں،عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں اور جب تک اللہ تعالٰی کو منظور ہوا کام کریں گے۔
[…] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن […]
[…] (مسائل نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے بارے میں […]
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے خود […]
[…] آباد (مسائل نیوز) چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ق کی سربراہی سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ […]
[…] آباد (مسائل نیوز) چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ (ق) نے چوہدری مونس الٰہی کو قومی […]