MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے ، صادق سنجرانی

3 418

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے ،بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت جہاں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ان علاقوں کے لوگوں کو حق خود ارادیت اور آزادی دلانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے

- Advertisement -

کیونکہ پائیدار ترقی اور خوشحالی کا راز انسانی حقوق کی پاسداری میں ہے۔بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ پارلیمان میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر قانونی سازی کی جا رہی ہے۔ میڈیا اور حکومت کی کوششوں سے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کے متعلق آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا درس اسلامی تعلیمات میں بھی موجود ہے جو کہ 1400 سال پہلے ہمارے پیارے نبی کریم نے خطبہ الوداع میں بیان کر دیئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے ہمیشہ انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق کے مطابق تمام انسان برابر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اقوام عالم پر زور دیا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت جہاں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں ان علاقوں کے لوگوں کو حق خود ارادیت اور آزادی دلانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.