MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ووٹ کا صحیح استعمال ہر پاکستانی پر فرض ہے،ثمینہ ممتاز زہری

0 589

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) ووٹ قومی امانت اور فریضہ ہے اور اس کا صحیح استعمال ہر پاکستانی کا حق اور ذمہ داری ہے ۔ ووٹ کے صحیح استعمال ہی ہے ہم اپنے مستقبل کے لئے بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ووٹرز کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال ہر پاکستانی پر فرض ہے

- Advertisement -

اور بغیر کسی دباﺅ اور زور زبردستی کے ووٹ کا حق استعمال کرنا حق ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتاکوئی بھی ریاست اپنے عوام کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی ۔انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ہی ہم اپنے اچھے برے کا فیصلہ کرتے ہیں ووٹ کے صحیح استعمال سے اچھی اور مخلص قیادت کو لایا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب غلط استعمال سے غلط لوگ بھی اسمبلیوں میںآ سکتے ہیں اس لئے وطن کی ترقی و خوشحالی کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر والے مرد و خواتین اپنے ووٹ کا اندراج ضرور کرائیں اور قوم کے لئے مخلص قیادت کو منتخب کریں

اور اس کے لئے ووٹ کا صحیح استعمال نہایت اہم ہے اور معاشرے میں ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرنا اشد ضروری ہے ۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین نصف آبادی سے زیادہ ہیں اور ان کے ووٹ کی اہمیت مسلمہ ہے اور خواتین ملک کے لئے مخلص قیادت اور نمائندوں کے انتخاب میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔جب تک خواتین بااختیار نہیں ہوں گی اس وقت تک جمہوریت مضبوط نہیں کو سکتی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.