شاہین، بابراعظم اور رضوان سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی، فل سمنز
کراچی(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فل سمنز کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فل سمنز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اور اچھی رہے گی،
تمام تر توجہ صرف کرکٹ پر ہے، پاکستان کی ٹی ٹونٹی میں کارکردگی شاندار ہے، ون ڈے سیریز میں پاکستان کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔فل سمنز نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں اور ان کا شمار دنیا کے پائے کے فاسٹ بولرز میں ہو رہا ہے، ہم نے شاہین آفریدی کے خلاف حکمت عملی بنالی ہے، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر مشتمل ابتدائی جوڑی سے بھی نبٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں
- Advertisement -
وہ شاہین کے خلاف کیسا کھیلتے ہیں، پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج کی مانند ہے، ہم اپنی ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستان میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، ہمارے کھلاڑیوں کا اس پریشر میں امتحان ہوگا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی اوپنرز مسلسل اچھا پرفارم کررہے ہیں، کوشش کریں گے کہ اوپننگ جوڑی کی شراکت جلد توڑیں، اوپنرز جلد آ?ٹ ہوئے تو پاکستان پر پریشر ڈال سکتے ہیں،
میزبان اوپنرز کے لیے پلان اے بی سی تیار ہے، کراچی کی وکٹ مقامی ٹیم کے لیے سود مند رہتی ہے۔فل سمنز نے مزید کہا کہ پاکستان میں ملنے والی سیکیورٹی سے بھرپور مطمئین ہیں، فراہم کی جانے والی سہولیات شاندار ہیں، ایک طویل عرصہ کے بعد پاکستان آنا اچھا لگا، پاکستان آکر ہمیشہ لطف اٹھایا ہے،