MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت بلوچستان کے اشتراک اور ٹرسٹ فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن و آغا خان یونیورسٹی کے تعاؤن سے بلوچستان کے اضلاع میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

0 417

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)  حکومت بلوچستان کے اشتراک اور ٹرسٹ فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن و آغا خان یونیورسٹی کے تعاؤن سےصوبے کی پانچ اضلاع جن میں مستونگ ، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ شامل ہیں اور ان اضلاع کے انتہائی دور دراز علاقوں میں تیں روزہ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپس میں بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اپنا طبی معائنہ کروایا تین دن میں مجموعی طور پر 70 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جہاں پر تجربہ کار اور ماہر طبی عملے کی موجودگی میں مجموعی طور پر 23245 مریضوں کو علاج و معالجہ و بہترین ادویات کی سہولیات سمیت بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے۔ کیمپس کے دوسرے روز کوآرڈینیٹر بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر سید زاہد شاہ نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے یونین کونسل تعیمرءنو کے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کیمپس کا بنیادی مقصد ویکسینیشن کی مجموعی تعداد اور بچوں کو پولیو اور دیگر موذی وبائی امرض سے بچانا مقصود ہے جبکہ دور افتادہ علاقوں میں مقیم آبادی کو طبی سہولیات سمیت بہترین ادویات کی فراہمی شامل ہے انہوں نے کہا کہ ان کیمپس میں حکومت بلوچستان اور اس کے دیگر زیلی ادارے ہر ممکن وسائل کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ہم کمیونٹی میں جاکر لوگوں کو اس بات پر قائل کر سکیں کہ وہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ حفاظتی ٹیکہ جات اور دیگر وبائی امراض سے بچانے میں حکومت کی ہر سطح پر معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے دینے کی وجہ بچوں کو متعدی بیماریوں سے متاثر ہونے کے امکانات کو کم کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر زیادہ تر لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگا دیئے جائیں اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہو جائے تو اس سے معاشرے میں پھیلنے والی متعدی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجائے گا، اور اس طرح افراد اور معاشرے کی صحت کی حفاظت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات سے بچے تیرہ مہلک بیماریوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ای او سی کی زیر نگرانی تمام پارٹنر اداروں بالخصوص ٹی وی آئی اور آغا خان یونیورسٹی کی میڈیکل کیمپس میں ہر ممکن تعاون کو سراہا اور کہا کہ وہ آئندہ بھی تکنکی اور طبی تعاون کو جاری رکھنے میں حکومت بلوچستان کی خصوصی معاونت میں کردار ادار کرتے رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.