MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان لنگڑا بننے کی ایکٹنگ چھوڑو

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لنگڑا بننے کی ایکٹنگ چھوڑو کیونکہ لوگ اب تمہیں لنگڑے کوٹے پر بھی وزیراعظم نہیں بنانے والے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ کبھی کہتے ہو چار گولیاں لگی ہیں۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تین گولیاں لگی ہیں، یاسمین راشد نے کہا دو گولیاں لگی ہیں اور تمہیں فرسٹ ایڈ دینے والے نے کہا کہ تمہاری صرف بائیں ٹانگ پر ہلکی سی خراش آئی ہے اور تم دائیں ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا کر بیٹھےہوئے ہو۔
عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ تمہاری سیاست ختم ہو چکی ہے۔یہاں پر تو کبھی کسی کو دھمکی دیتے ہو کبھی بغیر ثبوت کے الزام لگاتے ہو لیکن سی این این کے ثبوت مانگنے پر تمہاری بولتی بند ہو گئی۔
قبل ازیں عائشہ گلالئی نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان تمہاری سیاست اور تحریک انصاف ختم ہوچکی ہے ، تمہاری چھبیس سالہ سیاسی جدوجہد پرلعنت بھیجتی ہوں جو آخر پر ملک توڑنے پر ختم ہوئی ۔

- Advertisement -

اپنے ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ تم تو بوٹ پالش کرنے کی بات ہی نہ کرو،جنرل حمید گل تمہارا ڈیڈی رہا ہے اور پتہ نہیں کون کون تمہارا ڈیڈی رہا اور یہ پوری قوم جانتی ہے ۔ تمہارا وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنا ملک کے مفاد میں تھا۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ تمہارے رابطے بھارت اور اسرائیل سے ہیںاور تمہیں ان کی خاص مدد حاصل ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں تمہاری حقیقت قوم کے سامنے آ گئی ہے ،اب تم کھل کر ملک دشمنی میں سامنے آ چکے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ تم دوبارہ کبھی پاکستان کے وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے،پاکستان کے غداروں کی فہرست میں تمہارا نام سرفہرست ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.