MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کیخلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

3 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے

- Advertisement -

جس میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق اور صوبوں کو حکم دیا جائے کہ لانگ مارچ میں عوام کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں، لانگ مارچ والوں کا جلسہ اسلام آباد کی آبادی سے باہر ہو۔سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاق اور صوبے یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی کا دھرنا یا ریلی غیر معینہ مدت تک نہ ہو، پی ٹی آئی کو احتجاج سے متعلق قوانین اور پیرا میٹرز پر عمل کا حکم دیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ہے، 2014 میں تحریکِ انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دے کر یرغمال بنایا تھا۔سینیٹر کامران مرتضی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2014 کے دھرنے میں پی ٹی آئی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور سیکریٹریٹ پر حملہ کیا تھا۔درخواست میں سینیٹر کامران مرتضی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک بار پھر لانگ مارچ اسلام آباد لا رہی ہے، عمران خان اس لانگ مارچ کے ذریعے اداروں سے تصادم چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دوونوں بیٹے پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق قاسم […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے احتجاج کے […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری تقریب ہوئی، جس میں تین ججز نے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.