MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی ٹیم سے خطرہ ہو گا، شنیرا اکرم

1 702

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم سے خطرہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے میں جس چیز سے خوف محسوس کرنا چاہیے وہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم ہے‘‘۔انہوں نے اپنے پیغام میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم یعنی پاکستان اور پاکستانی کرکٹ بورڈ ہمیشہ آپ سب

- Advertisement -

کا کھلے دل سے استقبال اور خوش آمدید کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.