MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے دبئی میں پتنگ بازی شروع کر دی، ویڈیو وائرل ہو گئی

3 526

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز میں شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فاتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔

آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘

- Advertisement -

قومی کرکٹر نے یہ ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asif Ali (@asif9741)

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.