سکھر(مسائل نیوز) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔
Secretary-General @antonioguterres arrives in Sindh province, #Pakistan, where he will meet people impacted by the devastating floods. pic.twitter.com/r5kS3EukRY
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) September 10, 2022
- Advertisement -
شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سکھر سے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد پہنچے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹرش سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کیلئے سکھر پہنچ گئے.@CMShehbaz @antonioguterres @BBhuttoZardari #UNSGinPakistan #SolidarityVisit #FloodsInPakistan pic.twitter.com/sIp7ocBKtH
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 10, 2022
دورانِ پرواز وزیرِاعظم اور سیکٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے سیلاب سے تباہی کو “تصور سے باہر” (Unimaginable) قرار دے دیا.
[…] آباد(مسائل نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں […]