پنجاب حکومت کا نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(مسائل نیوز)پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری منظوری کے لئے ارسا ل کر دی ہے ۔محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کو لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی گاڑیاں دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے فنانس سمری منظور کرے گی۔