MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری کافی نہیں” غریدہ فاروقی کا مطالبہ

1 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےمرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کو ناکافی قرار دے دیا۔

- Advertisement -

اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا “عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری ہی کافی نہیں۔ مزید تفتیش، گرفتاریاں ہونی چاہئیں۔ پورےEvil Nexusنے مل کر پلان بنا کر  اے آر وائی پر لکھا ہوا بیان پڑھا۔ کس نے لکھ کر دیا، منظوری کے احکامات کہاں سے آئے، اس ملک دشمن عمل میں کون کون شامل؟ سب کو گرفتار ہونا چاہیے۔”

خیال رہے کہ اسلام آباد سے ڈاکٹر شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھا ، ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کاکہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں کوہسار تھانے میں درج ہے۔ انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.