عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان پر الزامات لگانے والی ن لیگ نے توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سلیمان نیازی ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو توشہ خانے کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے خط لکھا ہے تاہم کیبنٹ ڈویژن نے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔
سلمان نیازی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیبنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر 1947 سے اب تک وزرائے اعظم ، صدور کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، خط میں وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانے کے تحفے پر کیا ادائیگی کی۔سلمان نیازی کا کہنا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن نے توشہ خانے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
- Advertisement -
کیبنٹ نے انہیں جواب دیا ہے کہ توشہ خانہ کی تفصیلات کلاسیفائڈ ہے، فراہم نہیں کر سکتے۔
۔خیال رہے کہ ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔ مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں۔
عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔