پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی فرید بگٹی
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان عوامی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما فرید بگٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کی جائے گی سیاسی مقابلوں و سیاسی بیان بازیوں میں پاک فوج کو لانا غیر مناسب عمل ہے پاک فوج کی وطنِ عزیز پر لازوال قربانیاں ہیں اور انہی قربانیوں کے بدولت امن کی فضاء قائم ہے پاک فوج کے خلاف بیانات دینے سے قبل ان کے لازوال قربانیاں بھی یاد رکھی جائیں ہر مشکل وقت میں سیلاب ہو یا زلزلے پاک فوج کے دستوں نے ہی عوام کی بےپناہ مدد کی ہے پاکستان کے قائم و دائم رہنے کی بنیادی وجہ ہماری بہادر فوج ہے بلوچستان کی عوام اس طرح کے سنگین الزامات برداشت نہیں کرسکتی سیاستدان اپنا موقف واضح کریں یوں پاک فوج پر تنقید کسی بھی سیاسی پارٹی کیلے مناسب نہیں اور اس طرح کا رویہ ملک دشمنوں کی حمایت تصور کی جائے گی فرید بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام باشعور ہے وہ اپنے محسن کی شناخت میں غلطی نہیں کرسکتے عوام ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستانی قوم سیاسی رویوں میں پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کریں گے