عیدالفطر کے بعد مرغی، پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے نے صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی
کوئٹہ(مسائل نیوز)عیدالفطر کے بعد مرغی، پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے نے صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں رپورٹ کے مطابق حکومت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی نگرانی نہ ہونے کہ وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت 620 سے 670 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جو کہ رمضان کے آخری ہفتے میں 600 سے 640 تک فروخت ہو رہی تھی۔
اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت 400 سے 430 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے جو عید سے پہلے 370 روپے تک تھی۔
رپورٹ کے مطابق بغیر ہڈیوں والا مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں اب 900 سے 920 روپے فی کلو کے ساتھ بیف کی قیمت کے برابر پہنچ گیا ہے جو کہ علاقوں کے حساب سے 900 سے 1000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ ہڈیوں کے ساتھ گائے کا گوشت 700 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے اور لیموں 1200 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔