MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

“میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں اور۔ ۔ ۔” کپتان کی حمایت میں بھارتی اداکارہ سیمی گریوال بھی بول پڑیں

0 447

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

ٹوئٹر پر سیمی گریوال نے کہا کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔

- Advertisement -

سیمی گریوال نے لکھا کہ (میں عمران کو اور ان کے خیالات کو 40 سال سے جانتی ہوں)۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دیگر چیزوں میں ناکام ہوگئے ہوں لیکن کرپشن ان میں سے نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.