MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد، فاطمہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں، وہ بات کہہ دی جس کی کسی کو توقع نہ ہوگی

1 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو  کی پوتی فاطمہ بھٹو   وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مایوس ہوگئیں اور لکھا کہ ” کوئی بھی نیک نیتی سے پُرانے پاکستان کی واپسی کا جشن نہیں منا سکتا”۔

- Advertisement -

روزنامہ جنگ کے مطابق  عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں عمران خان کی سیاست کی ہمیشہ سے ناقد رہی ہوں اور اکثر لکھا کہ وہ اپنی موقع پرستی اور مصلحت پسندی سے پاکستان کے اداروں کو نقصان پہنچائیں گے۔ اس لیے میں یہ بات ان کی مدت یا مدت کے حوالے سے بالکل بھی احساس کے بغیر کہتی ہوں کہ “پرانا” پاکستان خراب تھا۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] اآباد(مسائل نیوز)فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ مغرب  پاکستان کے حالیہ بد ترین سیلاب کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.