MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

” ایک باب ختم ہوا ” اداکارہ ریشم نے ‘شہباز شریف زندہ باد’ کا نعرہ لگادیا

1 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔

ریشم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں اور نعرے لگائے۔اُنہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی نعرہ لگادوں اور میں تہہ دل اور خوشی سے یہ نعرہ لگا رہی ہوں ‘شہباز شریف زندہ باد۔’

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ پوری قوم کو ڈھیروں مبارک، ایک باب ختم ہوا اور امید ہے یہ نیا باب سُنہرا اور تابناک ہوگا۔

- Advertisement -

عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)پاکستان کی سینیئر اداکارہ ریشم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دریا میں مچھلیوں کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.