MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیساتھ ہی وینا ملک کا ٹوئٹر اکائونٹ بحال، پیغام جاری کردیا

1 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا۔

وینا ملک نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ کون ہوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا؟ “ کون ھوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا ۰۰۰۰ کون ؟

اداکارہ نے کہا کہ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔ وینا ملک نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش میں جو جو پاکستان سے شامل ہوا، اسے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) عدالت نے اداکارہ وینا ملک کو بچوں کی والداسد خٹک سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.