MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نصیر آباد، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نصیر آباد(مسائل نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.