MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

2 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) شیخ رشید نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے درخوست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،آصف زرداری کیخلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے میرے خلاف کوئی شکایت نہیں کی،تیسرے فریق کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا،جیل میں ہوں اب مزید تفتیش کیلئے پولیس کو میری ضرورت نہیں۔ شیخ رشید کی درخواست ضمانت میں استدعا کی گئی کہ مچلکے جمع کرانے کیلئے تیار ہوں میری ضمانت منظور کی جائے۔
یاد رہے کہ سیشن عدالت شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا،عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں شیخ رشید کی ضمانت بعد ا زگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے درخواست پر سماعت کی۔ مدعی مقدمہ کے وکیل نےعمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی،مدعی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید مل کر آصف زرداری کیخلاف سازش کر رہے ہیں،سیاسی جماعتوں کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے چالان بنا لیا ہے،عمران خان پر جھوٹے الزامات پر تفتیش ہو گی۔ پراسیکیوٹر محمد عدنان نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ شیخ رشید نے جو جرم کیا اسکی سزا 7 سال تک ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان پر سازش کیلئے تفتیش نہیں بنتی۔ فاضل جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ دفعات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کا اثر پوری قوم پر ہے،ایسا ہی ہے؟ آصف علی زرداری کہہ رہے ہیں کہ بیان شیخ رشید نےنہیں دیا،عمران خان نے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)شیخ رشیدکو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.