MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں،وزیراعظم

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رقابت کے بجائے صحت مند مقابلے سے پوری دنیاکو فائدہ ہوگا،اس حوالے سے پاکستان ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے،میری ترجیح اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود ہے،

- Advertisement -

جیو اکنامکس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، اپنے لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین ہمارے لئے مثال ہے، بھارتی حکومت کے مطابق بھارت صرف ہندووں کیلئے ہے ، دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے، بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکار کے باعث زیادہ نقصان اٹھائےگا، اجب ایک بار اسامہ لادن کو امریکیوں نے مار دیا تھا تو مشن ختم ہو جانا چاہئے تھا ،

افغانستان میں امریکا کے مقاصد واضح نہ ہونے کے باعث اسے ناکام ہی ہونا تھا،افغانستان کی امداد نہ کی گئی تو انسان کا پیدا کردہ سب سے بڑا المیہ جنم لے سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی، یہ کسی کھلاڑی کا عالمی کھیلوں میں طویل ترین کیریئر تھا۔انہوں نے کہا کہ جو عالمی پائے کے کھلاڑی ہوتے ہیں وہ باقی ماندہ زندگی کمنٹیٹر یا کوچ بن کر یا میڈیا میں جا کے گزارتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.