MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلامی معاشرے کی بقاءکاراز دینی مدارس میں مضمر ہے ، مولانا مفتی محمدقاسم

2 408

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن(عبدالکریم)شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علمائ اسلام پاکستان کے مرکزی رہنمائ مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ اسلامیہ قیومیہ گلدار باغیچہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی معاشرے کی بقاء کاراز دینی مدارس میں مضمر ہے مدارس اور علمائے کرام نے اسلام اور ملک کی بقائ کے لئے کام کیا مدارس معاشرہ کی اصلاح کے ضامن ہےنکاح جنازہ مولوی پڑھاتاہے اب سیاست بھی وہی کریگا پگڑی اور داڑھی والوں نے ملک سے انگریز کو بھگایا

- Advertisement -

اور اپنی جانیں قربان کیں قرآن وسنت کی تعلیمات سے پاکستان کو دلدل سے نکالا جاسکتا ہے ھمیں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم بننا ہوگاجمعیت علماء اسلام قوم کو موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات دلائنگے حکمران وقت کی کارکردگی زیرو ہے ملک آگے کی بجائے پیچھے جانے گیا وزیر اعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرکے لاکھوں برسرروزگار افراد کو بے روزگار کردیا انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ مسلمان ممالک کے امیدوں کا محور اور مرکز ہے

بیرون ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشوں کو قومی وحدت اور یکجہتی کے ساتھ ناکام بنائنگے امن کے حصول کے لئے امن کا راستہ اپنانا ہوگا امن محبت اور بھائی چارے سے پیداہوگا انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال اور فورسز پر بڑھتے حملے پوری قوم کے لیے تشویشناک اور حکومت پر سوالیہ نشان ہے پنجگور اور نوشکی میں حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں شہداءکے جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات، لواحقین کےلیے صبرِجمیل اور زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.