MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگریز سامراج تو چلاگیا مگر کالا قانون اور کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کرگیا،مولانا ہاشمی

1 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ انگریز سامراج تو چلاگیا مگر کالا قانون اور کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کرگیا۔مہنگائی سے لیکر معیشت کی بدحالی و بیرونی جارحیت دین سے دوری سودی معیشت اور نااہل قیادت کا نتیجہ ہے۔ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام و دیندار قیادت ہے۔ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول کیلئے احتجاج دھرنے کر رہی ہے ۔

- Advertisement -

حکمران طبقے میں سابقہ وموجودہ مافیازشامل ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے ۔حل صرف جماعت اسلامی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک اور باطل کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے رہنے کا نام ہے جو چہروں کی بجائے نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ دنیا دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اصل کامیابی آخرت کی فلاح و کامیابی ہے۔

موجودہ حکومت نے اپنے وعدوں اور دعووں کو پورا کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی کی سونامی میں غرق، ملک اور اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے نااہل اور نالائق حکمرانوں کو چار سال تک سہولتکاری کی اور پارلیمنٹ میں ہر بل کو پاس کروانے میں مدد فراہم کی، اب یہ لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایک بار پر مہنگائی مارچ اور عدم اعتماد کا لولی پوپ دے رہے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.