MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں سیاسی خاندان کی شاہانہ شادی! کون کون سی بڑی شخصیات شریک ہوئیں؟

0 55

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی اسمبلی کی رکن فریال ٹالپور کی بیٹی عائشہ ٹالپور نے سید محمد صبیح علی سے کراچی میں ایک شاندار، پرتعیش اور یادگار تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

یہ شادی 9 جنوری 2026 کو انجام پائی تاہم شادی کی تقریبات کئی دنوں پر محیط رہیں۔ تقریبات کا آغاز 2 جنوری کو کراچی کے معروف مقام دی آرکیڈینز میں ایک خوبصورت اور روح پرور قوالی نائٹ سے ہوا جہاں صوفی موسیقی نے سماں باندھ دیا۔اس کے بعد 4 جنوری کو امان ہاؤس میں روایتی انداز کی رنگا رنگ سنگیت نائٹ منعقد کی گئی۔

ان شادی کی تقریبات میں پاکستان کے نامور اور مقبول موسیقاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگائے۔ پرفارم کرنے والے فنکاروں میں عابدہ پروین، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم شامل تھے۔یہ تقریبات خاندانی خوشیوں، ثقافتی روایات اور موسیقی کے حسین امتزاج کا خوبصورت مظہر تھیں۔

دلہن عائشہ ٹالپور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کزن ہیں جبکہ دولہا سید محمد صبیح علی کا تعلق کراچی کے ایک معزز اور باوقار خاندان سے ہے۔

شادی کی مرکزی تقریب میں سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں نمایاں نام یہ ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری

- Advertisement -

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

وفاقی و صوبائی وزراء، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی

پاکستان پیپلز پارٹی کے متعدد سینئر رہنما

یہ شادی نہ صرف ایک خاندانی خوشی کا موقع تھی بلکہ سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی خاصی توجہ اور دلچسپی کا مرکز بنی رہی جہاں بھٹو اور طالبور خاندان کی سیاسی وراثت اور سماجی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.