اسلام آباد(مسائل نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ کمیشن کے کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
- Advertisement -
توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے، جس کے تحت تینوں رہنماؤں کو 50، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری سے استثنا مانگا تھا، جس پو الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور […]
[…] آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی عدم پیشی پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے […]
[…] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر […]
[…] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اہلیہ حبا فواد کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا […]