MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ’ای وی ایم‘ کے ذریعے ہوں گے، شبلی فراز

0 574

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپریل کے وسط میں منعقد ہونے والے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے، ہم اب تک کسی انتخابات میں ای وی ایم کو ٹیسٹ نہیں کر سکے ہیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اچھا موقع ہے ، کوشش ہے اگلے ہفتے تک کچھ مشینیں الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیں،الیکشن کمیشن کے عملے کو اگلے ہفتے مشینوں کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے،

- Advertisement -

اپوزیشن بھی ای وی ایم سے متعلق اپنا تعاون اور رائے دے،ہم حزب اختلاف کے تحفطات و خدشات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے ای وی ایم سے متعلق بدگمانیاں اور خدشات تھے مگر اب ای وی ایم اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، اب ای وی ایم کا استعمال ایک حقیقت بننے جارہا ہے ، ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم اب تک کسی انتخابات میں ای وی ایم کو ٹیسٹ نہیں کر سکے ہیں، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اچھا موقع ہے کہ اب ہم ای وی ایم کو عملی طور پر پرکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے ہفتے تک کچھ مشینیں الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیں تاکہ وہ ان مشینوں کا جائزہ لے سکے، جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے کو اگلے ہفتے مشینوں کے استعمال کی تربیت بھی دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.