ڈائریکٹر نے وکی کوشل کو فلم میں کاسٹ کرنے سے صاف انکار کردیا
ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر ا نند ایل رائے نے وکی کوشل کو کام دینے سے انکار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وکی کوشل نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا اور متعلقہ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر ا نند ایل رائے کو بھی مخاطب کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکی کوشل نے حال ہی
- Advertisement -
میں ریلیز ہونے والی فلم ’اترنگی رے‘ دیکھ کر ڈائریکٹر سے ا ئندہ کام دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اداکارہ سارہ خان کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سارہ نے خود کو سرینڈر کر کے بھرپور کردار ادا کیا۔اداکار نے فلم ڈائریکٹر سے ا ئندہ موقع دینے کی درخواست کی جس پر ا نند نے کہا کہ ’بھائی فلم کی تعریف کرنے کا شکریہ، تم کاسٹ نہیں ہوگے‘۔وکی نے لکھا کہ ’اتنی پیاری فلم دیکھ کر مزہ ا گیا،
سارہ خان نے بہت مشکل کردار بہترین انداز سے ادا کیا جبکہ اکشے کمار نے ایک بار پھر خود کو ذہین اداکار ثابت کیا‘۔وکی کوشل کی اس پوسٹ پر سارہ خان نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ا نند سے سفارش کی کہ وہ ا ئندہ فلم میں دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کریں۔