MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ محترمہ رابعہ ملک خواجہ خیل کا خواتین کی خودمختاری کے لیے بڑا قدم نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کو اہم سامان عطیہ۔

0 84

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ قلات ڈویژن کی صدر رابعہ ملک خواجہ خیل جو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی بورڈ ممبر اور نیشنل نیوٹریشن و چائلڈ پروٹیکشن کمیشن پاکستان کی ممبر بھی ہیں انہوں نے خواتین کی

ہنرمندی اور خود روزگاری کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کو بڑی تعداد میں سامان عطیہ کیا۔

محترمہ رابعہ ملک خواجہ خیل نے خصوصی دورہ کیا اور تنظیم کے جاری ’’سیلف بیسڈ ووکیشنل ٹریننگ پروجیکٹ‘‘ کے لیے آفس ایکسیسریز فرنیچر انڈسٹریل سلائی و کٹنگ مشینیں مکمل ٹول کِٹس اور ایمبرائیڈری کٹس بذات خود فراہم کیں ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے

- Advertisement -

کہ بلوچستان کی باہمت خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو وہ سہولتیں ملیں جن کے ذریعے وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں معاشرتی ترقی تب ممکن ہے جب ہماری خواتین مضبوط ہنر مند اور بااختیار ہوں انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ آئندہ بھی ایسے تمام منصوبوں میں بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔

نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن نے محترمہ رابعہ ملک خواجہ خیل کے تعاون کو قابل تعریف اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ان کے اس اقدام سے درجنوں خواتین کو ہنر سیکھنے اور معاشی خود مختاری حاصل کرنے کے نئے مواقع ملیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.