MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صرف 15 سیکنڈ میں بس سے ٹرین بن جانے والی ’دوغلی‘ گاڑی

1 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹوکیو(ویب ڈیسک )اسے اپ ٹرین بھی کہہ سکتے ہیں اور بس بھی قرار دے سکتے ہیں۔ جاپانی انجنیئروں نے ایک ایسی بس بنائی ہے جو صرف 15 سیکنڈ میں روڈ سے ریلوے پٹڑی پر دوڑنے کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔ڈیزل سے چلنے والی تبدیل شدہ بس میں 23 افراد بیٹھ سکتے ہیں جو روڈ پر ٹائر اور ریلوے لائن پر اہنی پہیوں پر چلتی ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف 15 سیکنڈ میں یہ تبدیل ہوکر بس سے ٹرین میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

میکانکی انداز میں اندر موجود لوہے کے پہیئے بہت تیزی سے نمودار ہوجاتے ہیں۔بظاہر اس سادہ ایجاد کو بنانے میں 20 سال کی تحقیق شامل ہے کیونکہ 2002 میں اس پر کام شروع کیا گیا تھا اور کئی ازمائشوں کے بعد اب یہ مکمل طور پر تیار ہوچکی ہے۔ اسے ازمائشی طور پر دوجاپانی مقامات کے درمیان چلایا جائے گا

- Advertisement -

جن کا فاصلہ 123 کلومیٹر ہے۔اسے ڈویل موڈ وہیکل (ڈی وی ایم) یا دوغلی گاڑی کا نام دیا گیا ہے جو سڑک اور ریل کی پٹڑی دونوں پر دوڑ سکتی ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح 25 دسمبر کو کیا جارہا ہے۔ایسا کوسٹ کمپنی نے ڈی ایم وی کو ڈیزائن کیا ہے اور اسے معمول کی ریلوے لائن پر نہیں چلایا جائے گا کیونکہ وہاں حادثات کا خطرہ موجود رہتا ہے

۔نظری طور پرپٹڑی پر ٹرین کی رفار 80 کلومیٹر فی گھنٹے ہے لیکن عملی طور پر یہ صرف 60 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار ہی حاصل کرسکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے باقاعدہ سواری کی بجائے سیاحتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اپنی تمام ترخوبیوں کے ساتھ اسے جاپان کے خاص زلزلہ والے حالات کے پیشِ نظر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ روڈ خراب ہونے کی صورت میں اسے ریلوے پٹڑیوں پر دوڑایا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.