MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جعفر ایکسپریس اور بولان میل تکنیکی وجوہات پر منسوخ

0 91

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر آج منسوخ کردیا گیا۔

- Advertisement -

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کل بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکے گی، جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.