MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان خان کا نام لینے سے پتہ چلتا ہے وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوزہوتے ہیں، ترجمان کے پی کے حکومت

2 272

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے عمران خان سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان کا نام لینے سے پتا چلتا ہے وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سابق وزیراعظم پرفائرنگ کا مقدمہ کئی دن تک درج نہ ہونا شہباز حکومت کی نااہلی ہے، سپریم کورٹ نہ جاتے تو تاحال یہ ایف آئی آر ہوا میں لٹکی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت وزرا صرف پریس کانفرنسز کرتے رہے جب کہ حکومتی عہدیدار تفتیشی افسر بن کر اس کیس پر رائے دیتے رہے، ملک کے فوجداری قانون کا مذاق اڑایا گیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ فضل الرحمان کا شاہ رخ اور سلمان خان کا حوالے دینے سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بھارتی فلموں سے لطف اندوزہوتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ترجما ن خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی چھوڑنے سے متعلق آج اہم اجلاس طلب […]

  2. […] نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے استعفوں کے معاملے پر ناراض ارکان کو سامنے آکر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.